ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پریکٹس میچ کے دوران ہیزل وڈ کے باؤنسر پر بری طرح زخمی ہوئے ڈیوڈ وارنر

پریکٹس میچ کے دوران ہیزل وڈ کے باؤنسر پر بری طرح زخمی ہوئے ڈیوڈ وارنر

Wed, 16 Aug 2017 22:51:42  SO Admin   S.O. News Service

میلبورن،16اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر ڈارون میں چل رہی ایک پریکٹس میچ کے دوران ہیزل ووڈ کے باؤنسر پر زخمی ہو گئے ہیں۔حادثہ اس وقت ہوا جب وارنر 2 رن کے اسکور پر بلے بازی کر رہے تھے، اسی دوران ہیزل وڈ نے انہیں ایک باؤنسر گیند کی، لیکن وارنر اس گیند پر شاٹ نہیں لگا پائے اور گیند سیدھی ان کی گردن پر آ لگی، گیند لگنے سے وارنر گر پڑے، لیکن وہ فورا اٹھے اور ہیلمیٹ اتار کر گراؤنڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔وارنر کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ اب فٹ ہیں اور ان کی چوٹ سنگین نہیں ہے۔ بتا دیں کہ سال 2014 میں آسٹریلیا کے فلپ ہیوز کی گردن میں گیند لگنے سے موت ہو گئی تھی۔
فٹ قرار دیے جانے کے باوجود اس بات پر شک بنا ہوا ہے کہ وارنر مقابلے کے آخری دن میدان پر اتریں گے یا نہیں۔ غور طلب ہے کہ بنگلہ دیش دورے سے پہلے ڈیوڈ وارنر 11 اور اسٹیو سمتھ 11 کے درمیان آسٹریلیا میں پریکٹس میچ کھیلا جا رہا ہے۔


Share: